Select Language


قواعد ِ داخلہ

  1. (۱) اپنا فوٹو اور سرکاری آئی ڈی (آدھار کارڈ، پہچان پتر، راشن کارڈ وغیرہ) نیز سرپرست کا فوٹو ہرطالب ِعلم کے لیے ضروری ہے اس کے بغیر داخلہ نہیں ہوسکے گا۔
  2. (۲) طالب علمانہ وضع قطع ضروری ہے غیر شرعی بال، غیر شرعی لباس ،ریش تراشیدہ، ٹخنوں سے نیچے پاجامہ والے کو داخلہ فارم نہیں دیا جائے گا۔
  3. (۳) غیر علاقائی طلبہ کا داخلہ درجات عربیہ وفارسی کے علاوہ کسی اور درجہ میں نہ ہوسکے گا ۔
  4. (۴) شعبۂ ناظرہ وجونیر ہائی اسکول میں صرف مقامی بچے رہیں گے بیرونی بچوں کا داخلہ ان شعبوں میںنہیں کیا جاسکے گا۔

کتب ممتحنہ برائے امتحان داخلہ

برائے تکمیل ِ افتاء ہدایہ آخرین، نورالانوار، اسالیب الإنشاء
برائے تکمیل ِ ادب نحووصرف کی ضروری معلومات، مرکبات ناقصہ وتامہ پر مشتمل اردو جملوں کی عربی اور عربی جملوں کا اردوترجمہ ،صحاح ستہ میں سے کسی ایک کا امتحان۔
برائے انگریزی ادب ہدایہ اولین، القراء ۃ الواضحہ حصہ ثالث، انگریزی کی معتدبہ استعداد۔
برائے دورئہ حدیث شریف مشکاۃ شریف، ہدایہ ثالث، ہدایہ رابع، شرح عقائد۔
برائے پنجم عربی مختصر المعانی، ہدایہ اول وثانی، نورالانوار، سلم العلوم۔
برائے پنجم عربی مختصر المعانی، ہدایہ اول وثانی، نورالانوار، سلم العلوم۔
برائے چہارم عربی قدوری، شرح جامی، اصول الشاشی، القراء ۃ الواضحہ ۳؎۔
برائے سوم عربی نور الایضاح، ہدایت النحو، علم الصیغہ، مرقات، القراء ۃ الواضحہ ۲۔
برائے دوم عربی نحو میروشرح مأۃ عامل، میزان ومنشعب وپنج گنج، آسان منطق، مفتاح العربیہ۔
برائے اول عربی تیسیر المبتدی، فارسی کی پہلی، حمد باری وگلزار ِ دبستاں، اردو پڑھنا و اردو املا۔
برائے درجہ فارسی قرآن ِکریم صحت الفاظی کے ساتھ ، اردو پڑھنے واملا لکھنے کی معتد بہ استعداد

Copyright © 2021 Khadimul-Uloom All rights reserved.